فرانسیسی صدر سے ایردوان کا اظہارِ تعزیت

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کو ٹیلی فون کرتے ہوئے مذموم حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے اظہار تعزیت کرتے ہوئے فرانس کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہونے کا کہا

179699
فرانسیسی صدر سے ایردوان کا اظہارِ تعزیت

صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے فرانسیسی ہم منصب فرانسواں اولاند کو ٹیلی فون کرتے ہوئے پیرس کے دہشت گرد حملے میں جانوں سے ہاتھ بیٹھنے والوں کے لیے اظہارِ تعزیت کیا۔
صدارتی محل کے ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق صدر ایردوان نے اس بات چیت کے دوران کہا کہ ترکی اس مشکل گھڑی میں فرانس کے ساتھ ہے، اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے معاملے یہ ہر طرح کے تعاون کی فراہمی کا خواہاں ہے۔
اس قسم کے حملوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عزم کو مزید تقویت دینے کی ضرورت کی ایک بار پھر تائید ہونے کی وضاحت کرنے والے ایردوان نے پیرس کے مذموم حملے میں جان بحق ہونے والے کے لواحقین اور عزیز اقارب سمیت تمام تر فرانسیسی عوام سے اظہارِ تعزیت کیا۔
صدر اولاند نے ایردوان کی اس موضوع پر حساسیت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا "ہم یہ جانتے ہیں کہ ترکی ہمارے شانہ بشانہ ہے۔"
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اسلام کے معاملے میں ذہنوں کو الجھاتے ہوئے سماجی امن کو بگاڑنے کا مقصد رکھتے ہیں، لیکن ہم ان کی اس گھناؤنی چال میں نہیں آئیں گے۔
فرانسیسی صدر نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے معاملے پر ترکی کے ساتھ اتفاق رائے رکھنے کا بھی کہا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں