وزارت دفاع کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس

اجلاس میں قومی جنگی طیارے کے پروجیکٹ کی ابتدائی ڈیزائننگ کے مرحلے کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا

177819
وزارت دفاع کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو نے کل پہلی دفعہ وزارت دفاع کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کی قیادت کی۔
انقرہ میں منعقدہ اس اجلاس میں قومی جنگی طیارے کے پروجیکٹ کی ابتدائی ڈیزائننگ کے مرحلے کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر اعظم داود اولو نے کہا کہ ہم کم از کم 4 سالوں میں ابتدائی ڈیزائننگ مکمل کرنے کا ہدف رکھتے ہیں اور سال 2030 میں جنگی طیارے کی ابتدائی پروٹو ٹائٹ پیداوار دینا چاہتے ہیں۔
داود اولو نے کہا کہ ترکی سمیت مشتر اٹیک طیارے JSF پروجیکٹ کے سلسلے میں سال 2030 تک 100 طیارے سپلائی کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ہم نے 2 طیاروں کا آرڈر وصول کیا تھا اور اب ہمیں مزید 4 طیاروں کے آرڈر ملے ہیں۔
وزیر اعظم داود اولو نے ماہِ اپریل میں دفاعی صنعت کی ہائی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ہونے کا بھی اعلان کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں