بین الاقوامی برادری کو زیادہ ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے

مہاجرین کے موضوع پر بین الاقوامی برادری کو زیادہ ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے

177810
بین الاقوامی برادری کو زیادہ ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے

اقوام متحدہ کے امور مہاجرین کے ہائی کمشنر انتونیو گٹرز نے کہا ہے کہ مہاجرین کے موضوع پر بین الاقوامی برادری کو زیادہ ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے۔
ساتویں سفیروں کی کانفرنس میں شرکت کے سلسلے میں انقرہ میں موجود انتونیو گٹرز نے روانگی سے قبل اپنے دورے کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ "ترکی میں شامی مہاجرین کے موضوع پر ہم ، اقوام متحدہ کی حیثیت سے تعاون کرنے اور امدادی میکانزم کو وسیع کرنے کے لئے تیار ہیں"۔
لبنان میں موجود شامی مہاجرین کے لئے ویزے سے متعلق بات کرتے ہوئے گٹرز نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو مہاجرین کو پناہ دینے والے ملکوں کی زیادہ مدد کرنا چاہیے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں