استنبول: بعض پروازیں منسوخ

استنبول میں شدید برفباری کی وجہ سے بعض پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا

175520
استنبول: بعض پروازیں منسوخ

استنبول میں شدید برفباری کی وجہ سے بعض پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔۔۔
ملک بھر میں متوقع منفی موسمی حالات کی وجہ سے آج اندرون ملک 41 پروازوں کو اور بیرون ملک 10 پروازوں کو منسوخ کر دیا گیاہے۔
استنبول سے انقرہ، قونیہ، کیسری، غازی آنتیپ، آدانا، دینیزلی، الازی، انطالیہ اور ازمیر کے لئے دو طرفہ شکل میں پروازوں کو منسوخ کر دیا گیاہے۔
بیرون ملک پروازوں میں استنبول سے تبلیس، بداپشت،کیشیناو، جنیوا اور تل ابیب کے درمیان پروازیں نہیں کی جائیں گی۔
مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ٹرکش ائیر لائنز کی سرکاری انٹرنیٹ سائٹ سے یا 4440849 نمبروں والے کالنگ سنٹروں سے معلومات حاصل کریں۔
شدید برفباری کی وجہ سے استنبول اور انقرہ سمیت متعدد شہروں میں اسکولوں میں چھٹی کر دی گئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں