مشرقی بحر روم میں ڈرلنگ کا کام جاری رکھا جائے گا

Kuzey Kıbrıs

175929
مشرقی بحر روم میں ڈرلنگ کا کام جاری رکھا جائے گا

مشرقی بحر روم میں ڈرلنگ کا کام جاری رکھا جائے گا۔۔۔
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مشرقی بحر روم میں ڈرلنگ کے کام پر مامور باربروس خیر الدین پاشا بحری جہاز اپنے کام کو جاری رکھے گا۔
بیان کے مطابق باربروس خیر الدین پاشا بحری جہاز کا کام سال کے آخر میں ختم ہو گیا تھا اور یونانی فریق کی طرف سے بھی ڈرلنگ کے کام کو ختم کرنے کی توقع تھی لیکن یونانی فریق یک طرفہ طور پر شروع کئے گئے اس کام کو جاری رکھنے پر مصر ہے ۔
یونانی فریق کے اس اصرار پر باربروس خیر الدین بحری جہاز کے بھی مشرقی بحر روم میں اپنی کاروائیوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں