ساری کامشی کے شہداء کی یاد تازہ کی جا رہی ہے

ساری کامشی آپریشن کی 100 ویں سالانہ تقریبات کے دائرہ کار میں "ترکی شہداء کے ساتھ مارچ کر رہاہے" کے عنوان ساتھ مارچ کا اہتمام کیا گیا

173578
ساری کامشی کے شہداء کی یاد تازہ کی جا رہی ہے

ساری کامشی آپریشن کی 100 ویں سالانہ تقریبات کے دائرہ کار میں "ترکی شہداء کے ساتھ مارچ کر رہاہے" کے عنوان ساتھ مارچ کا اہتمام کیا گیا۔
وزارتِ یوتھ اینڈ اسپورٹس کی طرف سے منعقدہ تقریبات میں ساری کامشی آپریشن کے دوران سخت سردی سےمنجمد ہو کر شہید ہونے والے 90 ہزار فوجیوں کی یاد تازہ کرنے کے لئے صبح سویرے عوام نے کزل چُبُک کے مقام پر جمع ہونا شروع کر دیا۔
پروگرام میں قرآن کریم کی تلاوت کی گئی اور دعائیں مانگی گئیں۔
اس کے بعد شرکاء نے ساڑھے 8 کلو میٹر مارچ کا آغاز کیا۔
پروگرام میں ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر جمیل چیچک ، وزیر داخلہ ایقان اعلٰی ، وزیر یوتھ اینڈ اسپورٹس عاکف چاعتائے، ضلع کھارس کے گورنر گیونائے اوزدیمیر ، کھارس کے بلدیہ چئیر مین مرتضی کھاراچانتا، اسمبلی ممبران اور ترکی کے مختلف اضلاع سے کثیرتعداد میں طالبعلموں اور شہریوں نے شرکت کی۔
مارچ شہداء کے قبرستان میں ختم ہوئی اور تقریبات میں شریک مہمانوں نے سولو ترک مظاہرے کو دیکھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں