ترکی: قومی قرعہ اندازی کے فاتح ضلع آئیدن اور نیدے سے

اس سال ترکی کے ضلع آئیدن سے دو شہریوں نے لاٹری کا پہلا انعام حاصل کیا

167773
ترکی: قومی قرعہ اندازی کے فاتح ضلع آئیدن اور نیدے سے

سینتیس ملین شہری تجسس سے جس قومی لاٹری کی قرعہ اندازی کا انتظار کر رہے تھے وہ انقرہ میں منعقد ہوئی۔
اس سال ترکی کے ضلع آئیدن سے دو شہریوں نے لاٹری کا پہلا انعام حاصل کیا۔
اس کے علاوہ جن دیگر دو شہروں نے بڑی لاٹری جیتی ان میں انقرہ اور نیدے شامل ہیں۔
پچاس ملین لیرا کی بڑی لاٹری کے تہائی ٹکٹ میں تقسیم ہونے سے 4 شہریوں میں سے ہر ایک نے 12 ملین 5 لاکھ لیرا کی رقم حاصل کی۔
ایک اور لاٹری جس کی قرعہ اندازی کا تجسس سے انتظار کیا جا رہا تھا وہ آمورٹی ہے۔
آخری عدد 2 اور 6 والی ٹکٹوں والے شہریوں نے آمورٹی انعام جیتا۔
اس سال قومی لاٹری کی طلب کافی حد تک زیادہ تھی اور 37 ملین ٹکٹوں کا 94 فیصد فروخت کیا گیا۔
یہ فروخت 286 ملین لیرا مالیت کی رقم کو تقسیم کئے جانے کا مفہوم رکھتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں