نیا ترکی اپنے راستے پر گامزن: وزیر اعظم داؤد اولو کا قوم سے خطاب

داود اولو نے اپنے خطاب میں "ملّی ارادے" اور " گلین تحریک کے خلاف جدوجہد" کے موضوعات پر زور دیا

166473
نیا ترکی اپنے راستے پر گامزن: وزیر اعظم داؤد اولو کا قوم سے خطاب

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو نے سال 2014 کے اختتام پر "نیا ترکی اپنے راستے پر گامزن" کے عنوان سے کل شام قوم سے خطاب کیا۔

داود اولو نے اپنے خطاب میں "ملّی ارادے" اور " گلین تحریک کے خلاف جدوجہد" کے موضوعات پر زور دیا۔
داود اولو نے کہا کہ سال 2013 کے ماہِ دسمبر میں کچھ ایسے عناصر سامنے آئے جنہوں نے ترک جمہوریت کے مستقبل کے بارے میں مایوس کن خطوط کھینچےدس لیکن ملّت کی منظوری کے بغیر خود مختاری قائم کرنے والے اس ملک میں دوبارہ سانس نہیں لے سکیں گے۔
انسداد دہشت گردی کے لئے جاری حل مرحلے کے بارے میں پُر عزم ہونے کے پیغامات دیتے ہوئے داود اولو نے کہا کہ پبلک آرڈر کے خلاف کسی بھی کاروائی کا نوٹس لئے جانے پر ضروری کاروائی کی جائے گی۔
علوی فرقے کے بارے میں اقدامات سے متعلق بیان میں وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے کہا کہ ہر طرح کی فرقہ واریت کے بارے میں ہمارا طرز عمل واضح اور دو ٹوک ہو گا۔
اقتصادیات کا جائزہ لیتے ہوئے داؤد اولو نے کہا کہ ہم نے 12 سالہ دور حکومت میں بڑے پیمانے پر کامیابیاں حاصل کی ہیں، اقتصادی میدان میں یہ کامیابیاں مستقل جاری رہیں گی اور سال 2015 سال 2023 تک کے ہمارے اہداف کے لئے رہنما ہو گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں