قبرصی یونانی انتظامیہ کو مذاکلرات کی اپیل

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے مذاکر ہ کار ایرگن عولگن نےقبرصی یونانی انتظامیہ سے سلسلہ مذاکرات کو بلا مشروط جاری رکھنے کی اپیل کی ہے ۔

159804
قبرصی یونانی انتظامیہ کو مذاکلرات کی اپیل

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے مذاکر ہ کار ایرگن عولگن نےقبرصی یونانی انتظامیہ سے سلسلہ مذاکرات کو بلا مشروط جاری رکھنے کی اپیل کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ترک فریق 46 سال سے قبرصی یونانیوں کے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے انتظار میں ہے لیکن اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ قبرصی یونانی قبرص کے قدرتی وسائل کی تقسیم نہیں چاہتے ہیں ۔جزیرے کے گردو نواح میں موجود ہائیڈرو کاربن ذخائزقبرص میں کیٹیلاٹک اثرات مرتب کر سکتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ بارباروس حیرت دین پاشا بحری جہاز 30 دسمبر کو علاقے سے رخصت ہو جائے گا ۔دریں اثنا ، قبرصی یونانی انتظامیہ کیطرف سے فنی وجوہات کیوجہ سے تلاش کی سرگرمیوں کو وقفہ دینے سے انتظامیہ کے دوبارہ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں ۔عولگن نے قبرصی یونانی انتظامیہ سے بلا مشروط مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کی اپیل کی ہے ۔قبرصی یونانی انتظامیہ نے ماہ فروری میں شروع ہونے والے مذاکرات کو بارباروس حیرت دین پاشا بحری جہاز کیطرف سے بحیرہ روم میں تلاش کی سرگرمیوں کو شروع کرنے کے جواز میں منقطع کر دیا تھا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں