وزیر اعظم داود اولو کی اسکوپ میں مصروفیات

سفیر وں کی کانفرس میں بھی شرکت کرنے والے داؤداولو نے یہاں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے توانائی کی ترسیل کے موضوع پر علاقے کے ایک کشش ِ مرکز کی حیثیت حاصل کر لی ہے۔

158165
وزیر اعظم داود  اولو کی اسکوپ میں مصروفیات

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے کل مقدونیہ کے دارالحکومت اسکوپ میں مذاکرات کیے، جس دوران دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کو کہیں زیادہ بلند سطح تک پہنچانے کی راہوں پر غور کیا گیا۔
وزیر اعظم داؤد اولو نے اسکوپ میں ترک اور مقدونین ایوان ہائے تجارت کے نمائندوں سے ناشتے پر ملاقات کی۔
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ دونوں کے مابین قریبی سیاسی اور ثقافتی تعلقات کی سطح کو اقتصادی میدان میں بھی حاصل کیا جانا چاہیے۔
وزیر اعظم نے بعد ازاں مقدونین ہم منصب نکولا گرووسکی سے بلمشافہ اور بین الاوفود مذاکرات سر انجام دیے۔
انہوں نے بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرس کے دوران سلسلہ حل کے حوالے سے تازہ پیش رفت پر اپنے جائزے پیش کیے۔
سلسلہ حل سے قلیل ترین مدت میں مثبت پیش رفت حاصل کرنے کی امید کا اظہار کرنے والے داؤد اولو کا کہنا تھا کہ "اس سلسلے کو اپنی فطرت کے مطابق اور مضبوط قدموں کے ساتھ آگے بڑھنا ہی ہو گا۔"
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سلسلے کے حوالے سے جاری مذاکرات کی تفصیلات کو رائے عامہ پر اسوقت آشکار کرنا ایک صحیح امر نہیں ہو گا۔
سفیر وں کی کانفرس میں بھی شرکت کرنے والے داؤداولو نے یہاں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے توانائی کی ترسیل کے موضوع پر علاقے کے ایک کشش ِ مرکز کی حیثیت حاصل کر لی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جیسا کہ تمام تر راستے روم کی جانب نکلتے ہیں اسی طرح توانائی کے راستے ترکی کی جانب نکلیں گے۔
مقدونیہ میں سن 2007 سے ابتک منعقد کیے جانے والے ترکی زبان کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے سرگرمیوں میں بھی شرکت کرنے والے وزیر اعظم نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ:"آپ نے ایک باوقار قوم کے اس سر زمین پر نمائندوں کے طور پر اور جمہوریہ مقدونیہ کے مساوی شہریوں کی حیثیت سے اپنے وجود کو یہاں پر جاری رکھا ہوا ہے۔ آپ یہ جان لیں کہ ثقافتی و دینی اقدار کا احترام کرنے والی مقدونیہ اور جمہوریہ ترکی کی حکومت سمیت ستتر ملین ترک شہری آپ کے ساتھ ہیں۔"


ٹیگز:

متعللقہ خبریں