یورپی یونین  اپنے دامن میں جھانک کر دیکھے:  صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے گیولین تحریک کیخلاف کاروائی پر مغربی ممالک کے ردعمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کو اپنے دامن میں جھانک کر دیکھنے کی ضرورت ہے ۔

152092
یورپی یونین  اپنے دامن میں جھانک کر دیکھے:  صدر ایردوان


صدر رجب طیب ایردوان نے گیولین تحریک کیخلاف کاروائی پر مغربی ممالک کے ردعمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کو اپنے دامن میں جھانک کر دیکھنے کی ضرورت ہے ۔اسے ہم سے نکتہ چینی کرنے سے پہلےیورپی ممالک میں بڑھتے ہوئے اسلام فوبیا، نسل پرست اور پابندی لگائے جانے والے اخبارات کا حساب دینے کی ضرورت ہے ۔ ان ممالک نے صنعتکار سابانجی کو اپنے آفس میں ہلاک کرنے والی دہشت گرد کو کئی بار گرفتار کیا لیکن کوئی نہ کوئی بہانہ بناتے ہوئے اسے رہا کر دیا ۔کوئی بھی ترکی پر بے جا نکتہ چینی نہیں کر سکتا ۔ انھوں نے قونیہ۔ استنبول تیز رفتار ٹرین کے سفر کے آغاز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے موقع پرگیولین تحریک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ملک کو ہر گز غدار گروپوں اور متوازی مملکت قائم کرنے والوں کے حوالے نہیں کریں گے ۔ انھوں نے پینسلوانیا میں رہائش پذیر فتح اللہ گیولین سے ترکی واپس آنے کی اپیل کا اعادہ کیا ۔ انھوں نے ترکی کی یورپی یونین میں رکنیت کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 17 دسمبر یورپی یونین کیطرف سے ترکی کیساتھ مذاکرات کے آغاز کے فیصلے کا یوم ہے۔ یورپی یونین اگر ایک ملت ہونے کے شعور کے مالک ترکی کو رکنیت دینا چاہتا ہے تو دے دے اگر نہیں دینا چاہتا تو یہ اس کی مرضی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں