ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت ایک اسٹریٹجک نقطہ نظر کی پیداوار ہے

ترکی کے یورپی یونین کی رکنیت کے عمل کی رفتار میں اس سطح پر اضافہ ہوا ہے کہ جسے کوئی بھی نظر انداز نہیں کر سکتا: وولکان بوزکر

148305
ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت ایک اسٹریٹجک نقطہ نظر کی پیداوار ہے

وولکان بوز کر نے کہا ہے کہ "ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت ایک اسٹریٹجک نقطہ نظر کی پیداوار ہے"۔
ترکی کے یورپی یونین کے وزیر اور چیف نگوشیئٹر وولکان بوز کر نے کہا ہے کہ "ترکی کے یورپی یونین کی رکنیت کے عمل کی رفتار میں اس سطح پر اضافہ ہوا ہے کہ جسے کوئی بھی نظر انداز نہیں کر سکتا"۔
بوز کر نے کہا کہ" ترکی یورپ کا ایک حصہ ہے اور ترکی کی یونین میں شرکت، دینی اقدار کی بجائے عالمگیر اقدار پر منحصر یورپی یونین کو امن کا سب سے بڑا موقع فراہم کرے گی"۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کی رکنیت سے یورپی یونین ایک امن جغرافیے میں تبدیل ہو جائے گی۔
حالیہ دو سالوں میں ترکی کے بنیادی تبدیلی کے عمل میں داخل ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بوز کر نے کہا کہ ترکی، یورپ، وسطی ایشیاء اور مشرق وسطی کے درمیان ایک انرجی کوریڈور کی حیثیت رکھتا ہے اور یورپی یونین کے لئے بھی توانائی کی سکیورٹی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
وولکان بوز کر نے دنیا کے سب سے زیادہ انتشار کا شکار جغرافیہ میں ترکی کے پوری طاقت کے ساتھ اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کی طرف بھی اشارہ کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں