ہم محتاط قدم اٹھا رہے ہیں

انسداد دہشت گردی کے لئے جاری حل مرحلے کے سلسلے میں ہم محتاط قدم اٹھا رہے ہیں: بیولنت آرنچ

148300
ہم محتاط قدم اٹھا رہے ہیں

ترکی کے نائب وزیر اعظم بیولنت آرنچ نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے لئے جاری حل مرحلے کے سلسلے میں ہم محتاط قدم اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس مرحلے میں عوامی نظم و نسق کا قیام ہماری پہلی ترجیح ہے۔
جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ضلع برصا کی تحصیل اورہان غازی میں منعقدہ اجلاس میں خطاب کے دوران نائب وزیر اعظم اور حکومتی ترجمان بیولنت آرنچ نے کہا کہ "ایسے حلقے جو تشدد کی طرف رجحان رکھتے ہیں ان کے ساتھ بات کرنے سے پہلے جس چیز کی ضرورت ہے وہ ان حلقوں کا معصوم انسانوں کے خلاف تشدد کے استعمال سے پرہیز کرنا ہے"۔
آرنچ نے کہا کہ ترکی کے مستقبل کے لئے ہم اس مرحلے میں کامیابی حاصل کرنے پر مجبور ہیں اور ہمارا مقصد آئندہ انتخابات میں اسمبلی میں ایک ایسی اکثریت حاصل کرنا ہے جو نیا آئین بنا سکے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں