اطالوی سرمایہ کاروں کی ترکی میں دلچسپی

اطالوی۔ ترک بزنس کونسل کے اجلاس سے ترکی اور اٹلی کے وزراء اعظم کے خطابات میں دو طرفہ سرمایہ کاری اور تعاون کا عندیہ دیا گیا

145991
اطالوی سرمایہ کاروں کی ترکی میں دلچسپی

داؤد اولو نے اطالوی کاروباری شخصیات سے سرمایہ کاری کی اپیل کی ہے۔
وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے اطالوی وزیر اعظم ماتیو رنزی کے ہمراہ استنبول میں منعقدہ ترکی ۔ اٹلی بزنس فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
داؤد اولو نے اس موقع پر کہا کہ دو طرفہ سرمایہ کاری اور تعاون کے ارادے کو سیاسی ارادے سے یکجا کرنے سے ترکی۔اٹلی تعلقات کا مستقبل تابناک ہو گا۔
فائٹر ہیلی کاپٹروں اور ترک سات سیٹ لائٹ کے حوالے سے حالیہ پیش رفت کے اٹلی کے ساتھ تعاون کی شکل میں سر انجام پانے کی یاد دہانی کروانے والے وزیر اعظم نے بتایا کہ آئندہ کے دور میں دفاعی صنعت کے شعبے میں بھی باہمی تعاون کے متعدد مواقع سامنے آئیں گے۔
داؤد اولو نے ترکی کے متحرک ڈھانچے ، جمہوری اور شفاف قانونی مفاہمت کی بدولت سرمایہ کاروں کے لیے اہم مواقع فراہم کرنے کا بھی ذکر کیا۔
انہوں نے اس ضمن میں اطالوی کاروباری شخصیات کو سرمایہ کاری کی اپیل کرتے ہوئے انہیں اولیت کی بنیاد پر آسانیاں فراہم کرنے کا عندیہ دیا۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں