سلوواکیہ سے ترکی کی رکنیت کی مکمل حمایت

سلوواکیہ کے نائب وزیر اعظم میروسلاو لاجاک نے کل انقرہ میں مذاکرات کے دوران ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت پر اپنے ملک کی بھر پور حمایت کا عندیہ دیتے ہوئے ترکی کے یونین کے لیے اہم ہونے کا کہا

145850
سلوواکیہ سے  ترکی کی رکنیت کی مکمل حمایت

ترکی اہم سطح کے مہمانوں کی میزبانی کرنے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
سلوواکیہ کے نائب وزیر اعظم ، خارجی اور یورپی یونین امور کے وزیر میروسلاو لاجاک کل انقرہ کے سرکاری دورے پر تشریف لائے ہیں۔
ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت کی حمایت کا اظہار کرنے والے مہمان نائب وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ترکی کی رکنیت یورپی یونین کو طاقت بخشے گی۔
قدرتی گیس کا معاملہ بھی لاجاک کے ایجنڈے میں شامل تھا۔
انہوں نے اس ضمن میں کہا کہ "ہم سلوواکیہ ،ترکی اور بلغاریہ کی سرحدوں پر قدرتی گیس کی ایک پائپ لائن کو بچھانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔"

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں