فلسطینی عوام پر مظالم انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہیں: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے فلسطین میں ناجائز بستیوں کی تعمیر کے امور کے وزیر زیاد ابو عین کی اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ہلاکت کے واقعے پر فلسطینی صدر محمود عباس کو تعزیتی پیغام ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی جان و مال پر حملوں کا ارتکاب انسانیت کے نام پر ایک شرمناک حرکت ہے

144177
فلسطینی عوام پر مظالم انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہیں: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے فلسطین میں ناجائز بستیوں کی تعمیر کے امور کے وزیر زیاد ابو عین کی اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ہلاکت کے واقعے پر فلسطینی صدر محمود عباس کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
جناب ایردوان نے اپنے پیغام میں اس نیچ حرکت کی شدید مذمت کی ۔
انہوں نےامید ظاہر کی کہ مرحوم زیاد ابو عین کی وفات کا واقعہ فلسطینی عوام پر اسرئیلی مظالم کی آخری کڑی ثابت ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی عوام کی جان و مال پر حملوں کا ارتکاب انسانیت کے نام پر ایک شرمناک حرکت ہے ۔
جناب ایردوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ترک عوام اس نا گہانی واقعے پر اپنے فلسطینی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں