یورپی یونین : ترکی میں سلسلہ حل کی ہم حمایت کرتے ہیں

موغیرینی نے اس بات کی وضاحت کی کہ داعش کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں علاقائی طاقتوں کو کہیں زیادہ تعاون قائم کرنا ہو گا

141633
یورپی یونین : ترکی میں سلسلہ حل کی ہم حمایت کرتے ہیں

یورپی یونین کے وفد نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جاری سلسلہ حل کی بھر پور حمایت کی ہے۔
ترکی میں مذاکرات کرنے والے یورپی یونین کے وفد نے مذاکرات کے بعد پریس بریفنگ دی۔
یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسیوں کی نمائندہ اعلی فریڈریکا موغیرینی کا کہنا ہے کہ یورپی یونین سلسلہ حل کی بھر پور طریقے سے حمایت کرتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ سلسلہ نہ صرف ترکی بلکہ خطے کے لیے بھی حد درجے اہمیت کا حامل ہے۔
موغیرینی نے اس بات کی وضاحت کی کہ داعش کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں علاقائی طاقتوں کو کہیں زیادہ تعاون قائم کرنا ہو گا۔
انہوں نے اس بات کا ایک بار پھر اعادہ کیا کہ داعش اسلام کے نام پر منفی پیغامات دینے کا موجب بن رہی ہے، لہذا اس کے خلاف مشترکہ جدوجہد لازمی ہے۔
ترکی میں شامی پناہ گزینوں کو دی گئی سہولیات کو سراہنے والے یورپی یونین کے وفد نے اس طرف اشارہ کیا کہ ترکی کی خیمہ بستیوں کی صورتحال کافی حد تک اچھی سطح پر ہیں۔
ترکی کے توانائی کے مرکز بننے پر اپنی مسرت کا اظہار کرنے والے وفد کا کہنا تھا کہ یہ چیز یورپ کو فراہم کی جانے والی توانائی کے معاملے میں متبادل پیدا کرنے کے لیے ایک اہم سطح کی پیش رفت ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں