ترک ہلال احمر کی امدادی سرگرمیاں

ہلال احمر نے عراقی مہاجر ترکمینوں کو موسم سرما کے لیے گرم کپڑوں، کمبلوں اور ہیٹروں کی امداد فراہم کی ہے

140355
ترک ہلال احمر کی امدادی سرگرمیاں

ترک ہلال احمر نے ترکمینوں کی جانب امدادی ہاتھ بڑھایا ہے۔
ترک ہلال احمر نے عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے حملوں کی بنا پر دیالہ میں اپنے گھر پار کو ترک کرتے ہوئے کِفری تحصیل میں پناہ لینے والے ترکمین کنبوں کو انسانی امدا د فراہم کی۔
ہلال احمر کےعراق انسانی امدادی امور کے ذمہ دار شفق لوستار کا کہنا ہے کہ بنیادی خوراک، صفائی کے سازو سامان اور گرم کپڑوں پر مشتمل امدادی سامان ضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
کفری کے کمشنر حسین حامد نے کہا ہے کہ عراق میں جھڑپوں کے بعد دیالہ، ثمارہ اور تکرت سے تقریباً 9 ہزار نے ان کی تحصیل میں پناہ لے رکھی ہے، ان کے پاس سردیوں کے گرم کپڑے اور دیگر لازمی سامان موجود نہیں تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں