وزیر اعظم احمد داؤد اولو کا دورہ یونان

وزیر اعظم احمد داؤد اولو ترک ۔ یونان اعلی سطحی تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے آج یونان کے دورے پر تشریف لے گئے ہیں ۔ ان کے ہمراہی وفد میں 9 وزراء شامل ہیں ۔

138216
وزیر اعظم احمد داؤد اولو  کا دورہ یونان

وزیر اعظم احمد داؤد اولو ترک ۔ یونان اعلی سطحی تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے آج یونان کے دورے پر تشریف لے گئے  ہیں ۔ ان کے ہمراہی وفد میں 9 وزراء شامل ہیں ۔ اس دو روزہ اجلاس میں توانائی ،سیاحت ،بینکاری اور فائیننس جیسے شعبوں میں تعاون کے علاوہ علاقائی بحران کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ وہ یونان کے صدر کارلوس پاپالیاس اور وزیر اعظم انتونیس سماراس کیساتھ مذاکرات کریں گے ۔ بالمشافہ اور دو طرفہ مذاکرات میں اقتصادیات کے علاوہ مسئلہ قبرص اور مغربی تھریس میں بسنے والی ترک اقلیت کے مسائل پر بات چیت کی جائے گی ۔دارالحکومت ایتھنز میں منعقد ہونے والے بزنس فورم میں شرکت کرنے کے بعد وہ یونان میں ترک اقلیت کے نمائیندوں کیساتھ ملاقات کریں گے ۔ دورے کے دوسرے روز ترکی اور یونان کے وزراء اور آجر دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے علاوہ باہمی دلچسپی کے معاملات پر مذاکرات کریں گے ۔ سرکاری مذاکرات کے بعد وزیر اعظم داؤد اولو اور وزیر اعظم انتونیس سماراس مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں