وزیرخارجہ مولودچاوش اولو کی نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو دو دسمبر کو برسلز میں منعقد ہونے والے نیٹو کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں گلوبل اور علاقائی سیکورٹی کے معاملات پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں یوکرائن کے بحران کا جائزہ لیا جائے گا اور اس اجلاس میں نیٹو اور یوکرائن کے وزراء شرکت کریں گے

208585
وزیرخارجہ مولودچاوش اولو کی نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو دو دسمبر کو برسلز میں منعقد ہونے والے نیٹو کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس میں گلوبل اور علاقائی سیکورٹی کے معاملات پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں یوکرائن کے بحران کا جائزہ لیا جائے گا اور اس اجلاس میں نیٹو اور یوکرائن کے وزراء شرکت کریں گے۔
شمالی اٹلانٹیک کونسل کا یہ اجلاس وزرائے خارجہ کی سطح پر منعقد ہو رہا ہے۔
اجلاس میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدو جہد کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کاروائی کیے جانے پر بھی غور کیا جائے گا۔
مولود چاوش اولو برسلز میں اپنے ہم منصبوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں