اعلیٰ عسکری شوریٰ کا موسمِ سرما کا اجلاس

وزیراعظم احمد داؤد اولو کی قیادت میں پہلی بار یکجا ہونے والے شوریٰ کے اراکین نے مزارِ اتاترک پر حاضری دی۔ احمد داؤد اولو کی قیادت میں یکجا ہونے والے وفد میں چیف آف جنرل سٹاف جنرل نجدت اؤزیل ، وزیر قومی دفاع عصمت یلماز اور دیگر فورسز کے سربراہان شامل تھے

208467
اعلیٰ عسکری شوریٰ کا موسمِ سرما کا اجلاس

اعلیٰ عسکری شوریٰ کا موسمِ سرما کا اجلاس منعقد ہوا۔
وزیراعظم احمد داؤد اولو کی قیادت میں پہلی بار یکجا ہونے والے شوریٰ کے اراکین نے مزارِ اتاترک پر حاضری دی۔
احمد داؤد اولو کی قیادت میں یکجا ہونے والے وفد میں چیف آف جنرل سٹاف جنرل نجدت اؤزیل ، وزیر قومی دفاع عصمت یلماز اور دیگر فورسز کے سربراہان شامل تھے۔
وزیراعظم داؤد اولو کی قیادت میں وفد مزار اتاترک کے بعد مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر میں جمع ہوئے۔
اجلاس کے بعد کیے جانے والے فیصلوں کو منظوری کے لیے صدر رجب طیب ایردوان کو پیش کیا گیا۔
ترک مسلح افواج کے بارے میں کیے جانے والے فیصلوں سے متعلق جاری کردہ اعلامیے میں جنگ کے لیے تیار رہنے کے موضوع پر غور کیے جانے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جدو جہد کے بارے میں مسلح افواج اور دستوں کی پشت پناہی کرنے اور ہر ممکنہ امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی ٹریننگ اور لاجسٹک کے موضوع کا بھی جائزہ لیا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں