ترکی اور البانیہ کے عوام ایک دوسرے کے قریب ہیں: چیچک

ترک اسپیکر اسمبلی جمیل چیچک نے دورہ البانیہ کے دوران اپنے ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے متشرکہ ارادے پر اتفاق رائے قائم کیا ہے

206291
ترکی اور البانیہ کے عوام ایک دوسرے کے قریب ہیں: چیچک

ترک اسپیکر اسمبلی جمیل چیچک البانیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔
چیچک نے کل دارالحکومت تران میں اپنے ہم منصب الیرمیتا اور ترک معاشرے کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
دونوں سربراہان کی اس ملاقات میں دوسری کے پیغامات نمایاں رہے۔
چیچک کا کہنا ہے کہ ترکی اور البانیہ کے باہمی تعلقات معمولی نوعیت کے اور محض رسمی نہیں ہیں بلکہ یہ عوام سے عوام تک پائدار بنیادوں پر استوار ہیں، اس ملاقات میں اسی نظریے پر اتفاق رائے کا اظہار کرتے ہوئے اس ضمن میں کسی مشترکہ ارادے کی موجودگی پر ممنونیت کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔
جمیل چیچک نے یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ میں تران میں مقیم ترک تارکین وطن سے بھی ملاقات کی۔
تارکین وطن کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنے والے چیچک نے ترک معاشرے کو بعض مشورے بھی دیے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ ترکی کے ساتھ اپنے روابط کو کبھی بھی منقطع نہ کریں، اور یہاں پر قوانین کے دائرہ کار میں زندگی بسر کریں۔ یہ چیز محض اتحاد و یکجہتی کے ساتھ ہی ممکن بن سکتی ہے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں