ترکی یورپی یونین کے معیار کو حاصل کرنے پر اتل ہے : بوکزر

یورپی یونین امور کے وزیر اور مذاکرات کار وولکان بوزکر نے ترکی کے یورپی یونین کی رکنیت کے ہدف کے حوالے سے اہم اعلانات کیے

205007
ترکی یورپی یونین کے معیار کو حاصل کرنے پر اتل ہے : بوکزر

وولکان بوزکر کا کہنا ہے کہ "ترکی یورپی یونین کی رکنیت کے ہدف کو یورپی یونین کے معیار تک پہنچنے کے زیر مقصد جاری رکھے ہوئے ہے۔"
قومی اسمبلی کے منصوبہ بندی اور بجٹ کمیشن میں پارلیمانی نمائندوں کے سوالات کا جواب دینے والے یورپی یونین امور کے وزیر اور مذاکرات کار وولکان بوزکر نے واضح کیا ہے کہ ترکی یورپی یونین کے معیار کےحصول کی خاطر اس کی رکنیت کے ہدف کی راہ میں گامزن ہے۔
ترکی کے خوشحالی کی خاطر یا پھر مالی امکانات سے ہمکنار ہونے کی خاطر یورپی یونین کا رکن بننے کی خواہش نہ رکھنے پر زور دینے والے بوز کر نے بتایا کہ "یورپی یونین اپنی اقدار اور معیار کی بدولت انسانوں کی روزمرہ کی ضروریات کوپورا کرنے کی وساطت سے حقوق انسانی کی پاسداری کرتی چلی آرہی ہے۔ ہم بھی اسی معیار کو پانے کی خاطر اس ہدف پر اٹل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کو بھی ترکی کی سے رکنیت سے فائدہ پہنچے گا یہ فائدہ چار عناصر پر مبنی ہے۔ یونین کو طاقتور معیشت اور مالی منڈیوں کی اشد ضرورت ہے۔ اسے نوجوان اور کام کرنے والی افرادی قوت کی ضرور در پیش ہے۔ اس کے توانائی کے راستوں کا تحفظ بھی اہمیت کا حامل ہے۔ ان تمام تقاضوں کو پورا کر سکنے کی سکت والا واحد ملک ترکی ہی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں