صدر ایردوان کا یوم اساتذہ پر استقبالیہ

صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی محل میں 24 نومبر یومِ اساتذہ کے موقع پر اکیاسی اضلاع سے آئے ہوئے اساتذہ کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دیا ہے۔ صدر ایردوان کے اساتذہ بھی اس استقبالیہ تقریب میں شریک تھے۔ ریسیپشن میں اساتذہ پر مبنی ماردین زبانوں اور مذاہب کورس نے ترک فوک لور اور ترک موسیقی پر مبنی نغمے پیش کیے

205147
صدر ایردوان کا یوم اساتذہ پر استقبالیہ

صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی محل میں 24 نومبر یومِ اساتذہ کے موقع پر اکیاسی اضلاع سے آئے ہوئے اساتذہ کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دیا ہے۔
صدر ایردوان کے اساتذہ بھی اس استقبالیہ تقریب میں شریک تھے۔
ریسیپشن میں اساتذہ پر مبنی ماردین زبانوں اور مذاہب کورس نے ترک فوک لور اور ترک موسیقی پر مبنی نغمے پیش کیے۔
صدر ایردوان نے اس موقع پر کہا کہ تعلیم دینا ایک مقدس فریضہ ہے اور اساتذہ صرف سلیبس پر ہی توجہ نہیں دیتے ہیں بلکہ وہ طلبا کو اقدار سے بھی آگاہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اساتذہ پہلے دل کو مخاطب کرتے ہیں اور بعد میں عقل و منطق سے مخاطب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تہذیب میں تعلیم کو ایک اصلی اور اہم عنصر کی حیثیت حاصل ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں