داود اولو کی عربل میں ناچر وان برزانی اور مسعود برزانی کیساتھ

وزیر اعظم احمد داود اولو بغداد میں مذاکرات مکمل کرنے کے بعد عربل پہنچ گئے ہیں ۔ عربل ہوائی اڈے پر شمالی عراقی کردی انتظامیہ کے وزیر اعظم ناچر وان برزانی نے ان کا ایک تقریب کیساتھ استقبال کیا ۔

200260
 داود اولو کی عربل میں  ناچر وان برزانی  اور مسعود برزانی کیساتھ

وزیر اعظم احمد داود اولو بغداد میں مذاکرات مکمل کرنے کے بعد عربل پہنچ گئے ہیں ۔ عربل ہوائی اڈے پر شمالی عراقی کردی انتظامیہ کے وزیر اعظم ناچر وان برزانی نے ان کا ایک تقریب کیساتھ استقبال کیا ۔وزیر اعظم کے ہمراہی وفد میں نائب وزیر اعظم یالچن دوعان،وزیر اقتصادیات نہات زیبیک چی ،کسٹم اور تجارت کے وزیر نورالدین جانک لی ،وزیر داخلہ افکان آلا ،وزیر سیاحت عمر چھیلیک ،وزارت خارجہ کے سیکریٹری فریدون سینر لی اولو اور محکمہ خفیہ خبر رسانی کے سیکریٹری حاقان فیدان شامل ہیں ۔ وزیر اعظم داود اولو نے عربل میں وزیر اعظم ناچر وان برزانی اور علاقائی انتظامیہ کے سربراہ مسعود برزانی کیساتھ ملاقاتیں کیں ۔ مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم داود اولو نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں انسانی المئیے ،سلامتی ،سیاسی صورتحال اور اقتصادی تعاون جیسے معاملا ت پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ دو میلین انسان اپنے گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ترکی ہمیشہ عراقی بھائیوں کے ساتھ دیتا رہے گا اور وہ ماضی کیطرح مستقبل میں بھی انسانی امدادی کاروائیوں کو جاری رکھاے گا ۔عراق کی سلامتی ترکی کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور یہ حیاتی نوعیت کا معاملہ ہے۔ ہم نے علاقے میں سلامتی کے قیام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کا تفصیل کیساتھ جائزہ لیا ہے ۔عراق میں نئی حکومت نے فرائض سنھبال لیے ہیں اور اسے ملک کے کسی بھی فریق کیساتھ امتیازی سلوک نہیں برتنا چاہئیے ۔ترکی اور عراق کے درمیان تجارتی حجم سے باہمی تعلقات کی نشاندہی ہوتی ہے۔ہم عراق کیساتھ اقتصادی اور دیگر تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا عزم رکھتے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں