جو بائیڈن، پاپائے روم فانچسکو اور صدر ولا دیمر پوٹن کا دورہ

انقرہ میں سفارتی گہما گہمی جاری ہے ۔21 نومبر کو امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن،28 نومبر کو پاپائے روم فانچسکو اور یکم دسمبر کو روس کے صدر ولا دیمر پوٹن ترکی کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں ۔

199496
 جو بائیڈن، پاپائے روم فانچسکو اور  صدر ولا دیمر  پوٹن  کا دورہ


انقرہ میں سفارتی گہما گہمی جاری ہے ۔21 نومبر کو امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن،28 نومبر کو پاپائے روم فانچسکو اور یکم دسمبر کو روس کے صدر ولا دیمر پوٹن ترکی کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں ۔جو بائیڈن ترک حکام کیساتھ ملاقات میں عراق اور شام میں سرگرم عمل داعش کیخلاف باہمی تعاون، غیر ملکیوں کی داعش میں شمولیت کو روکنے اور کچھ عرصے سے کھٹائی میں پڑنے والے قبرص امن مذاکرات کا جائزہ لیں گے ۔وہ استنبول میں ایٹلانٹک کونسل توانائی اور اقتصادی سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے اور توانائی کی سلامتی کے معاملے میں درپیش مشکلات اور سٹریٹیجک ویژن کا جائزہ پیش کریں گے ۔
پاپائے روم انقرہ میں صدر رجب طیب ایردوان ،وزیر اعظم احمد داود اولو اور محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گیور میز کیساتھ ملاقات کریں گے ۔بعد میں وہ استنبول جا کر آیا صوفیہ اور سلطان احمد مسجد کی سیر کریں گے ۔
صدر ولادیمر پوتن اپنے دس وزراء کیساتھ ترکی کا دروہ کریں گے اور سربراہان کیساتھ ملاقات میں اقتصادیا ت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون جیسے موضوعات کا جائزہ لیں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں