احمد داؤد اولو عراق کے دورے پر

ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اولو، عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کی سرکاری دعوت پر عراق کے دورے پرتشریف لے گئے ہیں

199083
احمد داؤد اولو عراق کے دورے پر

ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اولو، عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کی سرکاری دعوت پر عراق کے دورے پرتشریف لے گئے ہیں۔

عراق میں نئی حکومت کے قیام کے بعد ترکی کی طرف سے پہلا اعلٰی سطحی دورہ وزیر اعظم احمد داؤد اولو کر رہے ہیں۔
دورے کے دوران مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات ، توانائی، اور سکیورٹی کے موضوعات کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے موضوع پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
عراق روانگی سے قبل انقرہ ایسن بوعا ائیر پورٹ پر اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ترکی اور عراق کے باہمی تعلقات کو خاص اہمیت حاصل ہے۔عراق کے ہر طبقے کے ساتھ ترکی کے گہرے ثقافتی تعلقات پائے جاتے ہیں یہی وجہ ہے عراق میں امن سکون ہو تو اس کا سب سے زیادہ جس ملک کو فائدہ پہنچتا ہے وہ ترکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراق میں انتخابات کے بعد تمام فریقین کو اپنے اندر سمونےکے عمل کے آغاز پر سب سے زیادہ ترکی کو مسرت ہوئی ہے۔
داؤد اولو نے کہا کہ عراق میں تمام سیاسی گروپ ترکی کے دوست ہیں ۔عراق کے تمام دینی فرقوں اور نسلی گروپوں کے ساتھ ترک عوام کی رشتہ داریاں ہیں اور وہ ترکی کے دوست ہیں، ہم نہ تو کسی ایک کو دوسرے پر ترجیح نہیں دے سکتےہیں اور نہ ہی کسی کو دوسرے سے علیحدہ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عراق میں داخلی امن و سکون قائم ہو جائے تو اس ملک کو ایک ایسی ساخت حاصل ہے کہ یہ اپنے وسیع قدرتی وسائل کی مدد سے ترقیاتی پروگراموں کو خود مالی معاونت کر سکے گا اور دنیا کی مضبوط اقتصادیات بن سکے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں