وزیر اعظم داود اولو کی وطن واپسی

سلسلہ حل میں ہمیشہ رکاوٹیں اور سبو تاژ کا سامنا کرنے کا ذکر کرنے والے داود اولو نے بتایا کہ ہم نے ان کاروائیوں کے خلاف بعض تدابیر اختیار کی ہیں

198428
وزیر اعظم داود اولو کی وطن واپسی

وزیر اعظم احمد داود اولو نے فلپائن سے ترکی کو واپسی کے وقت طیارے پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے داعش، سلسلہ حل اور علویوں کے معاملات پر اعلانات کیے۔
سلسلہ حل میں ہمیشہ رکاوٹیں اور سبو تاژ کا سامنا کرنے کا ذکر کرنے والے داود اولو نے بتایا کہ ہم نے ان کاروائیوں کے خلاف بعض تدابیر اختیار کی ہیں۔
داعش کے خلاف جاری جدوجہد میں بھر پور تعاون کرنے کا ذکر کرنے والے داود اولو کا کہنا ہے کہ موجودہ صدی کے کامیاب ترین مہاجرین کو پناہ دینے کے عمل کو ترکی نے سر انجام دیا ہے۔
انہوں نے علویوں کے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ " یہ ایک کثیر ثقافتی فرقہ ہے۔ جو کہ بعض مختلف رسم و رواج کے ساتھ دین اسلام کی ایک تہذیب ہے۔ لہذا دین اسلام اور علوی ازم کے درمیان تصادم نہیں ہو سکتا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں