صدر ایردوان کی یاد گار شہدا پر حاضری

ایردوان کے دورہ الجزائر کی مصروفیات شروع ہو گئی ہیں، انہوں نے اولین طور پر صدر الجزائر سے ملاقات کرتے ہوئے اہم امور پر بات چیت کی

198647
صدر ایردوان  کی یاد گار شہدا پر حاضری

صدر رجب طیب ایردوان آجروں کے ایک بھاری وفد کیساتھ الجزائر اور ایکواڈور گینی کے دورے پر تشریف لے گئے ہیں ۔
مختلف مذاکرات کی غرض سے الجزائر میں موجود صدر ایردوان نے اولین طور پر شہدا کی یاد گار کی زیارت کی۔
ہوائی اڈے سے یاد گار شہدا تشریف لے جانے والے ایردوان نے فرانسیسیوں کے خلاف الجزاِئر کی جنگ آزادی کی یاد میں نصب کردہ یاد گار پر پھول نچھاور کیے اور احترامً خاموشی اختیار کی۔
اپنے دورے کی پہلی کڑی الجزائر میں انھوں نے صدر عبدالعزیز بوتیف لیکا اور وزیر اعظم عبدالمالک سیلال کیساتھ ملاقات کی ۔ بالمشافہ اور بین الاوفود کے مابین مذاکرات کے دوران باہمی تعلقات کا ہمہ پہلو جائزہ لیا گیا اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔الجزائر کا دورہ مکمل کرنے کے بعد صدر ایردوان دوسرے ترک افریقہ حصہ داری سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے ایکواڈور گینی تشریف لے جائیں گے ۔ افریقی یونین کمیشن کے تعاون سے منعقد ہونے اس اجلاس میں متعدد ممالک کے سربران مملکت اور وزراء اعظم کی شرکت متوقع ہے ۔ صدر رجب طیب ایردوان ایکواڈو گینی کے صدر کے علاوہ اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر ممالک کے کیساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں