ترکی عزم، رفاح اور جمہوریت کا نمائندہ بن گیا ہے

ترکی اپنے محل وقوع کے جغرافیہ میں عزم، رفاح اور جمہوریت کا نمائندہ بن گیا ہے: ڈالیا گرے باسکائٹ

193408
ترکی عزم، رفاح اور جمہوریت کا نمائندہ بن گیا ہے

ڈالیا گرے باسکائٹ نے کہا ہے کہ" ترکی اپنے محل وقوع کے جغرافیہ میں عزم، رفاح اور جمہوریت کا نمائندہ بن گیا ہے۔"
لتھوانیا کی صدر ڈالیا گرے باسکائٹ نے ترکی کے ہمسایہ ملک میں انسانی بحران اور سکیورٹی کے مسائل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے ایک ملین سے زائد مہاجرین کو پناہ دے کر بہت زیادہ مرحمت اور ذمہ داری کی مثال پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شامی مسئلے کے حل کے لئے علاقائی اور گلوبل سیاسی و سکیورٹی تعاون کی ضرورت ہے۔
گرے باسکائٹ نے کہا کہ شام میں بحران کے آغاز سے لے کر اب تک ترکی کا کردار پائیدار حل کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ" ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات کو مضبوط رکھنے کی ضرورت ہے کیوں کہ ترکی کی رکنیت خود اس کے لئے بھی اور یونین کے لئے بھی مفید ثابت ہو گی"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں