ترک قومی اسمبلی میں نئے ہفتے کا آغاز

قومی اسمبلی ایک وسیع ایجنڈے کے ساتھ اس ہفتے کا آغاز کر رہی ہے، جس دوران مختلف معاملات پر غور و خوض کیا جائیگا۔

192589
ترک قومی اسمبلی میں نئے ہفتے کا آغاز

ترکی کی قومی اسمبلی نے نئے ہفتے کا آغاز وسیع پیمانے کے ایجنڈے کے ساتھ کیا ہے۔
ترک مسلح افواج کے کارکنان کو یورپی یونین کے وسطی جمہوریہ افریقہ اور مالی میں سرگرمیوں اور مشنز کے دائرہ کار میں بیرون ملک روانہ کیے جانے کے لیے ایک سال کی مدت پر محیط اجازت نامے پر جنرل کمیٹی میں آج بحث ہو گی۔
جنرل کمیٹی میں جیلوں کے تحفظ اور قیدیوں کی منتقلی کے اختیارات کو پانچ سالوں کے اندر جنڈارمیری قوتوں سے وزارت قانون کے ماتحت سیکورٹی فورسسز کے سپرد کیے جانے پر مبنی ایک مسودہ قانون پر بھی غور کیا جائیگا۔
قومی اسمبلی کا تحقیقاتی کمیشن ایجنڈے کے دیگر معاملات کو زیر بحث لائے گا۔
سن 2015 کے بجٹ پر اسمبلی کا منصوبہ بندی اور بجٹ کمیشن اس ہفتے بھی اپنی کاروائیوں کو جاری رکھے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں