زیر حراست ترک شہری وطن واپس پہنچ گئے

لیبیا میں 31اکتوبر کو حراست میں لئے جانے والے 9 ترک شہریوں کو 16 روزہ قید کے بعد رہا کروا لیا گیا

191817
زیر حراست ترک شہری وطن واپس پہنچ گئے

لیبیا میں 31اکتوبر کو حراست میں لئے جانے والے 9 ترک شہریوں کو 16 روزہ قید کے بعد رہا کروا لیا گیاہے۔
یہ ترک شہری کل لیبیا کے میسوراتہ ائیر پورٹ سے لیبیا ائیر لائنز کے طیارے سے ترکی کے اتا ترک ائیر پورٹ پر پہنچے۔
ائیر پورٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان ترک شہریوں نے وطن واپسی پر ممنونیت کا اظہار کیا اور کہا کہ "ہماری رہائی کے لئے کوشش کرنے والے ہر شخص اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں"۔
ان 9 ترک شہریوں میں سے 6 آدانا اور 3 حطائے میں اپنے اہل و اعیال کے پاس پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ لیبیا سے نکلنے کے لئے یہ 9 ترک شہری 31 اکتوبر کو بن غازی سے میسوراتہ جارہے تھے کہ فوجیوں کے ایک گروپ نے راستہ روک کر انہیں حراست میں لے لیا۔
تین نومبر کو حراست میں لئے جانے والے ترکوں کے بن غازی میں مقیم ایک عزیز کی اطلاع پر ترکی کی وزارت خارجہ حرکت میں آئی اور ترک شہریوں کو رہا کروالیا گیا۔
کل انٹر نیٹ سائٹ سے جاری کردہ بیان میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے بھی زیر حراست ترک شہریوں کی رہائی اور شام تک وطن واپسی کا بیان جاری کیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں