ترکی قبرصی ترک کے حقوق کی حفاظت کے لئے ہر ممکنہ کوشش کرے گا

یونانی فریق کو اس چیز کی اجازت دینا کہ وہ جزیرے کے واحد مالک کی شکل میں کاروائیاں کرے فطرت کے منافی ہے: بیولنت آرنچ

191894
ترکی قبرصی ترک کے حقوق کی حفاظت کے لئے ہر ممکنہ کوشش کرے گا

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قیام کی 31 ویں سالگرہ کو کل تقریبات کے ساتھ منایا گیا۔
تقریبات میں ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر جمیل چیچک اور نائب وزیر اعظم بیولنت آرنچ نے بھی شرکت کی۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر درویش ایر اولو نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے ساتھ تعاون پر قبرصی ترک عوام کی طرف سے ترکی کا شکریہ ادا کیا۔
مسئلہ قبرص پر بات کرتے ہوئے ایر اولو نے نکوس اناستاسیادس کو مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت دی۔
ایر اولو نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ، امریکہ اور یورپی یونین سمیت بین الاقوامی برادری سے امید رکھتے ہیں کہ وہ دونوں طرف کی عوام کے حقوق کا احترام کریں گے اور اناستاسیادس کو مذاکرات کی میز کی طرف غیر مشروط واپسی کے لئے، کہ جو ہر مسئلے کے حل کی جگہ ہے ،سنجیدہ سطح پر تنبیہات کریں گے۔
اس موقع پر ترکی کے نائب وزیر اعظم بیولنت آرنچ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی ہمیشہ قبرصی ترک جمہوریہ کے عوام کے ساتھ ہو گا ۔انہوں نے حل کی طرف آنے سے گریز پر یونانی فریق کو متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ "یونانی فریق کو اس چیز کی اجازت دینا کہ وہ جزیرے کے واحد مالک کی شکل میں کاروائیاں کرے فطرت کے منافی ہے۔ جزیرے کے قدرتی وسائل پر قبرصی ترک کا بھی حق موجود ہے اور وہ اس حق کی نگہبانی کرے گا ۔ ترکی بھی قبرصی ترک کے ان حقوق کی حفاظت کے لئے ہر ممکنہ کوشش کرے گا"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں