داود اولو کا صدر درویش ایر اولو کے لئے تہنیتی پیغام

قبرصی ترک عوام نے پوری دنیا کو دکھا دیاہے کہ انہوں نے ہمیشہ منصفانہ اور پائیدار حل کے راستے پر اپنے اوپر عائد ہونے والی ذمہ داریوں کو نہایت صبر اور نیک نیتی کے ساتھ پورا کیا ہے: داود اولو

192139
داود اولو کا صدر درویش ایر اولو کے لئے تہنیتی پیغام

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قیام کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر درویش ایر اولو کو تہنیتی پیغام روانہ کیا۔

پیغام میں داود اولو نے کہا کہ "شمالی قبرصی ترک جمہوریہ، انسانی حقوق کے احترام اور کثیر الجہتی جمہوریت کی طرز حکومت کے ساتھ ہر حوالے سے ایک عصری حکومت اور علاقے اور جزیرے میں استحکام کا عنصر ہے۔
داود اولو نے کہا کہ قبرصی ترک عوام نے پوری دنیا کو دکھا دیاہے کہ انہوں نے ہمیشہ منصفانہ اور پائیدار حل کے راستے پر اپنے اوپر عائد ہونے والی ذمہ داریوں کو نہایت صبر اور نیک نیتی کے ساتھ پورا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ہماری حکومت بھی قبرص میں جزیرے کے حقائق پر مبنی منصفانہ اور پائیدار امن اور مسئلے کے حل کے ساتھ تعاون کر تی ہے اور اس مقصد کے تحت قبرصی ترک کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتی ہے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں