لیبیا میں ایک فوجی گروپ نے نو ترکوں کو یرغمال بنا لیا

لیبیا میں رہائش پذیر نو ترک باشندوں کو بن غازی سے مصراتا سفر کے دوران ایک فوجی گروپ کیطرف سے یرغمال بنا لیا گیا ہے ۔

189833
 لیبیا میں  ایک فوجی گروپ  نے  نو ترکوں کو  یرغمال بنا لیا


لیبیا میں رہائش پذیر نو ترک باشندوں کو بن غازی سے مصراتا سفر کے دوران ایک فوجی گروپ کیطرف سے یرغمال بنا لیا گیا ہے ۔وزارت خارجہ کے قونصلیٹ جنرل کےکال سینٹر کو ایک ترک باشندے نے فون کر کے بتایا کہ بن غازی میں ملازمت کرنے والے اپنے ایک عزیز سے ان کا رابطہ قائم نہیں ہو رہا ہے ۔جس کے بعد قونصل خانے کا عملہ حرکت میں آ گیا ۔تحقیق کے بعد نو افراد کے لاپتہ ہونے کی حقیقت سامنے آئی ۔ یہ نو ترک باشندے لیبیا سے واپس آنے کے لیے بن غازی سے مصراتا جا رہے تھے کہ ایک فوجی گروپ نے انھیں یرغمال بنا لیا ۔ وزارت خارجہ نے انقرہ میں لیبیا کے سفارتخانے سے ان ترکوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں