ترک بحری جہازوں کی کاروائیاں بین الاقوامی قوانین سے ہم آہنگ ہیں

نام نہاد انحصاری اقتصادی زون میں یونانی انتظامیہ کا حاکمیت کا حق موجود ہے لیکن جنگی بحری جہاز سمیت ہر طرح کے بحری جہاز ان بحری حدود میں داخل ہو سکتے ہیں: ایسپین بارٹ آئڈی

189328
ترک بحری جہازوں کی کاروائیاں بین الاقوامی قوانین سے ہم آہنگ ہیں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے قبرص کے لئے نمائندہ خصوصی ایسپین بارٹ آئڈی نے کہا ہے کہ جنوبی قبرصی انتظامیہ کی طرف سے اعلان کردہ نام نہاد انحصاری اقتصادی زون میں ترک بحری جہازوں کی کاروائیاں بین الاقوامی قوانین سے ہم آہنگ ہیں۔

آئڈی نے کہا کہ نام نہاد انحصاری اقتصادی زون میں یونانی انتظامیہ کا حاکمیت کا حق موجود ہے لیکن جنگی بحری جہاز سمیت ہر طرح کے بحری جہاز ان بحری حدود میں داخل ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ قبرصی یونانی انتظامیہ کا کھلاسمندر نہیں ہے۔
آئڈی نے ہائیڈروکاربن وسائل کے جزیرے میں موجود دونوں معاشروں کا مشترکہ حق ہونے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک قدرتی گیس کا مسئلہ حل نہیں ہوتا کشیدگی میں مزید اضافہ ہوتا رہے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں