پاکستانی سفیر کی  وزیر جنگلات ایراولو کیساتھ ملاقات

انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے سفیر محمد ہارون شوکت نے جنگلات اور آبی امور کے وزیر ویئسل ایراولو کیساتھ ملاقات کے دوران ان سے پاکستان میں ہائیڈروالیکٹرک پاور اسٹیشن کی تعمیر کے سلسلے میں پاکستان کی امداد کرنے کی درخواست کی ۔

189275
پاکستانی سفیر کی  وزیر جنگلات ایراولو کیساتھ ملاقات


انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے سفیر محمد ہارون شوکت نے جنگلات اور آبی امور کے وزیر ویئسل ایراولو کیساتھ ملاقات کے دوران ان سے پاکستان میں ہائیڈروالیکٹرک پاور اسٹیشن کی تعمیر کے سلسلے میں پاکستان کی امداد کرنے کی درخواست کی ۔ انھوں نے کہا کہ اسوقت پاکستان کو ہائیڈور الیکٹرک پاور اسٹیشن کی اشد ضرورت ہے لہذا ترکی اس شعبے میں اپنے تجربات سے پاکستان کو مستفید کرئے ۔
جنگلات اور آبی امور کے وزیر ویئسل ایراولو نے کہا کہ پاکستانی عوام نے جنگ نجات کے دوران ترک بھائیوں کی جو مدد کی ہے ہم اسے کھبی بھی فراموش نہیں کر سکیں گے۔ انھوں نے ہائیڈروالیکٹرک پاور اسٹیشن کی تعمیر کے سلسلے میں پاکستان کی مدد کرنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ اس وقت ترکی بیراج اور ہائیڈروالیکٹرک پاور اسٹیشنوں کی تعمیر کے میدان میں دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ ہم خاصکر بیراج ،دریاوں پر بجلی گھر تعمیر کرنے اور الیکٹرک پاور اسٹیشوں کی تعمیر کا گہرا تجربہ رکھتے ہیں۔اس سلسلے میں پاکستان کیساتھ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں