یمن میں نئی کابینہ بن گئی

ترکی نے یمن میں وزیر اعظم خالد بہاء کی سربراہی میں نئی حکومت کے قیام پر ممنونیت کا اظہار کیا ہے

186106
یمن میں نئی کابینہ بن گئی

ترکی نے یمن میں وزیر اعظم خالد بہاء کی سربراہی میں نئی حکومت کے قیام پر ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔

ترکی کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں یمن کے تمام فریقین سے منتخب حکومت کے اختیار کے ملک بھر میں حاکم ہونے اور امن، استحکام اور تحفظ کی فضاء کے قیام کے لئے صدر اور نئی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیاہے کہ خلیجی تعاون کونسل کی کوششوں کے دائرہ کار میں قومی ڈائیلاگ کانفرنس کے نتائج کا اطلاق کر کے سیاسی عبوری مرحلے کی تکمیل کے لئے 21 ستمبر کو طے پانے والے امن اور قومی اشتراک کے معاہدے پر ہر طبقے کی طرف سے عمل درآمد اہمیت کا حامل ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کی ترکی برادر ملک یمن کی عوام کے ساتھ تاریخی اتحاد رکھتا ہے اور اس دائرہ کار میں درپیش مسائل پر قابو پانے کے لئے یمنی حکومت کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لئے حاضر ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں