عوامی طاقت کے بغیر کوئی تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی

کوئی بھی تحریک کہ جس کے پیچھے عوام کی طاقت نہیں ہے کامیاب نہیں ہو گی:اویا ایرونات

183414
عوامی طاقت کے بغیر کوئی تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی

ترکی کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی دیار بکر کے اسمبلی ممبر اویا ایرونات نے کہا ہے کہ کوئی بھی تحریک کہ جس کے پیچھے عوام کی طاقت نہیں ہے کامیاب نہیں ہو گی۔

ایرونات نے کہا کہ "اگر آج عوام انسداد دہشت گردی کے حل مرحلے کے ساتھ تعاون کر رہی ہے تو حل مرحلہ کامیاب رہے گا"۔
ایرونات نے صدائے ترکی کے پروگرام "نئے دن" میں شرکت کی اور حل مرحلے کے بارے میں بیانات دئیے۔
ایرونات نے کہا کہ حل مرحلہ کامیابی تک پہنچ گیا ہے اور اس کے بعد کا روڈ میپ واضح ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ہم نے ایک 6 شقوں والے آئینی بل کے ساتھ اسمبلی میں بات چیت کی اور بل اسمبلی سے منظور ہو گیا ہے۔ ہم نے اس سوچ کے ساتھ آئینی بل تیار کر دیا کہ اس کے بعد کے روڈ میپ کا تعین حکومت کرے گی۔ یہ عمل جاری ہے اور اصل میں یہ عوامی مطالبات پر کئے جانے والے کام ہیں"۔
ایرونات نے کہا کہ عوام اب انسداد دہشت گردی کے لئے حل مرحلے کی اہمیت سے آگاہ ہو گئی ہے، عوام حل مرحلے کے ساتھ پہلے روز سے ہی تعاون کر رہی ہے۔ کوئی نہیں چاہتا کہ اس کی اولاد پہاڑوں پر مرے۔ حل مرحلہ صرف ملک کے مشرقی حصے کی عوام کا ہی نہیں مغربی حصے کی عوام کا بھی مطالبہ تھا۔ ہر ایک کے ایک ہی الفاظ تھے اور وہ یہ کہ" اس کام کو اب حل کریں ہم مزید آنسو بہانا نہیں چاہتے"۔
داخلی سکیورٹی قانون سے متعلق بات کرتے ہوئے ایرونات نے کہا کہ "ہمارے لئے جو کرنا ضروری ہے وہ یہ کہ سکیورٹی اقدامات اختیار کر کے معصوم عوام کو آزادانہ زندگی گزارنے کا امکان مہیا کیا جائے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں