ترک کابینہ کا اجلاس ساڑھے 8 گھنٹے تک جاری رہا

نائب وزیر اعظم اور حکومتی ترجمان بلند آرنچ نے اجلاس کے بعد بتایا کہ اجلاس کا ایجنڈہ کافی وسیع تھا اور اس میں کئی ایک امور پر غور کیا گیا ہے

180111
ترک کابینہ کا اجلاس ساڑھے 8 گھنٹے تک جاری رہا

کل ترک کابینہ کا اجلاس تقریباً ساڑھے 8 گھنٹے تک ایک اجلاس منعقد کیا۔
نائب وزیر اعظم اور حکومتی ترجمان بلند آرنچ نے اجلاس کے بعد کہا ہے کہ اجلاس میں کئی ایک موضوعات پر غور کیا گیا ہے۔
اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دینے والے آرنچ نے بتا یا ہے کہ حکومت کو قومی سلامتی سیاست دستاویز میں ترمیم کی ضرورت نہیں ہے۔
آرنچ نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جاری سلسلہ حل کا بھی ذکر کرتے ہوئے اس موضوع پر حکومتی عزم اور عوامی نظم و نسق پر زور دیا۔
انہوں نے پشمرگوں کے ایک دوسرے گروپ کے براستہ کوبانی جانے کے دعووں کے بارے میں کہا کہ یہ دعوے حقائق کے منافی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کے اجلاس میں کانوں میں ورکنگ سیکورٹی کا جامع طور پر جائزہ لیتے ہوئے اس حوالےسے سخت سے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فرقہ بندیوں کے حوالے سے آرنچ نے بتایا کہ اس موضوع پر قطعی طور پر کسی قسم کا معاملہ زیر بحث نہیں لایا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں