امریکہ کے ہر شعبے سے ایک مختلف آواز اٹھ رہی ہے: ایردوان

ایک دہشت گرد گروپ کو اسلحے کی فراہمی ہمارے نزدیک ایک درست فعل نہیں ہے

177641
امریکہ کے ہر شعبے سے ایک مختلف آواز اٹھ رہی ہے: ایردوان

ایک دہشت گرد گروپ کو اسلحے کی فراہمی ہمارے نزدیک ایک درست فعل نہیں ہے۔۔۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے فرانس کے ایک روزہ دورے سے واپسی پر ہوائی جہاز میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ "اصل میں اس وقت حلب خطرے میں ہے ، ایک وسیع تاریخ ختم ہو رہی ہے اور آنے والے دنوں میں وہاں کے انسانوں کو کوبانی جیسی صورتحال کا سامنا ہو گا۔
صدر ایردوان نے کہا کہ "آپ انسداد دہشت گردی کے لئے شروع کردہ حل مرحلے کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ کیا ہم اسے پورے عزم کے ساتھ جاری رکھیں گے اور راستہ بدلنے جیسا کوئی مرحلہ نہیں آئے گا؟ لیکن آپ اس بارے میں کوئی سوال نہیں کرتے کہ کیا کوبانی کے واقعات اس حل مرحلے کو مشکل میں ڈال رہے ہیں؟
صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نےامریکی انتظامیہ کو کوبانی سے متعلق اپنے نقطہ نظر سے واضح اور دو ٹوک الفاظ میں آگاہ کر دیا ہے، ہم نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم سے منسلک گروپ کو اسلحہ فراہم کرنے کو ہم درست خیال نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ ان موضوعات پر امریکہ کے ہر شعبے کا ترجمان ایک مختلف بات کہہ رہا ہے ، وائٹ ہاؤس کا ترجمان کوئی اور بات کہتا ہے تو پینٹاگون کا ترجمان کوئی اور بات کہتا ہے ، وزارت خارجہ کا ترجمان کوئی اور بات کہتا تو نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا ترجمان کچھ اور کہتا ہے۔
صدر ایردوان نے اس دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے کہ ترکی نے امریکہ کے ساتھ تعاون نہیں کیا کہا کہ متعینہ اصولوں کے دائرہ کار میں ضروری تعاون کیا گیا ہے ، جتنی مالیت کا امریکہ نے انہیں اسلحہ دیا ہے ہم نے اس سے کہیں زیادہ کوہم نے ترکی میں پناہ لینے والے کوبانی کے باشندوں کے لئے خرچ کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں