ریپبلیکن پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی کا استعفی

انقرہ سے رکن اسمبلی امینہ اولکر نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کی درخواست پیش کی جسے سی ایچ پی کے رہنما کمال کلچ دار اولو نے قبول کر لیا

176960
ریپبلیکن پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی کا استعفی

انقرہ سے جمہوری عوامی پارٹی کی ممبر اسمبلی امینہ اولکر اپنی پارٹی کی رکنیت سے مستعفی ہو گئی ہیں۔
پارٹی کے رہنما کمال کلچ دار اولو نے "کوئی بات نہیں" کہتے ہوئے اس استعفی پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔
جمہوری عوامی پارٹی اختتام الہفتہ انطالیہ میں اپنا ایک اجلاس منعقد کرے گی۔
کمال کلچ دار اولو نے انطالیہ آمد پر اخباری نمائندوں کے امینہ اولکر کے مستعفی ہونے کے بارے میں سوالات کے جوابات دیے۔
انہوں نے ایک اور سوال کہ "آیا کہ آپ مزید استعفوں کی توقع کرتے ہیں" کا جواب دینے سے گریز کیا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں