بعض عناصر ملک میں انتشار پھیلانے کے درپے ہیں: داوداولو

وزیر اعظم احمد داود اولو نے کہا کہ کوبانی کے واقعات کی آڑ میں ملک میں بعض عناصر انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں جن کا مقصد ملکی یک جہتی کو نقصان پہنچانا ہے

176205
بعض عناصر ملک میں انتشار پھیلانے کے درپے ہیں: داوداولو

وزیر اعظم احمد داود اولو نے " جدید ترکی ترقی کی راہ پر" کے زیر عنوان حکومتی منصوبے میں علوی شہریوں کے حقوق شامل ہونے کا بھی ذکر کیا ۔
انہوں نے کہا کہ علوی شہریوں کے حقوق کےلیے ہم جلد ہی ٹھوس اقدامات شروع کرنے والے ہیں۔
کوبانی کی صورت حال کے حوالے سے بھی انہوں نے کہا کہ کوبانی کے واقعات کی آڑ میں ملک میں بعض عناصر انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں جن کا مقصد ملکی یک جہتی کو نقصان پہنچانا ہے ۔
جناب داود اولو نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ملک کے تمام طبقوں سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی اپیل کی ۔
انہوں نے منشیات کے تاجروں اور معاشی ترقی کے بارے میں کہا کہ ترکی کی معاشی ترقی کا گراف دیگر ممالک کے مقابلے میں کافی اونچا نظر آرہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں