صدرایردوان قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی پہلی بار صدارت کریں گے

اس اجلاس میں احمد داؤد اولو وزیراعظم کی حیثیت سے پہلی بار شرکت کریں گے۔ قصر چانکایہ میں دوپہر دو بجے شروع ہونے والے اجلاس میں نائب وزیر اعظم نعمان کرتولمش ، نائب وزیراعظم یالچین آق دوان اور وزیر خارجہ مولود چاوش اولو بھی پہلی بار شرکت کررہے ہیں

174601
صدرایردوان قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی پہلی بار صدارت کریں گے

صدارتی انتخابات کے بعد رجب طیب ایردوان پہلی بار صدر کی حیثیت سے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اس اجلاس میں احمد داؤد اولو وزیراعظم کی حیثیت سے پہلی بار شرکت کریں گے۔
قصر چانکایہ میں دوپہر دو بجے شروع ہونے والے اجلاس میں نائب وزیر اعظم نعمان کرتولمش ، نائب وزیراعظم یالچین آق دوان اور وزیر خارجہ مولود چاوش اولو بھی پہلی بار شرکت کررہے ہیں۔
اس اجلاس میں ریاست کے اندر موجود ریاست کو ناکام بنانے میں مصروف اور ریاستی اداروں کے اصولوں کی پیروی نہ کرنے والے متوازی ڈھانچے کے خلاف جدو جہد کے موضوع پر غور کیا جائے گا۔
اس طرح " ریڈ بک" کے نام سے مشہور قومی سلامتی کی سیاسی دستاویز کو نئی شکل دینے کی بھی کوشش کی جائے گی۔
اس طرح متوازی ڈھانچے کے قومی سلامتی کے خلاف برسر پیکار ہونے کی وجہ سے اسے بھی ملکی سلامتی کے خلاف عناصر کی کیٹگری میں شامل کرلیا جائے گا۔
قومی سلامتی کے اجلاس میں ترکی- عراق اور شام کی سرحدوں کی تازہ ترین صورت حال پر بھی غور کیا جائے گا۔
داعش دہشت گرد تنظیم کے خلاف جدوجہد کا موضوع بھی اس اجلاس کے اس ایجنڈے میں شامل ہوگا

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں