داعش کے خلاف جدو جہد میں ترکی ہمارا پارٹنر ہے: امریکی ترجمان

متحدہ امریکہ کی وزارتِ خارجہ کی نائب ترجمان میری حرف نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم کے خلاف جدو جہد میں مشترکہ مقاصد اور اسٹریٹیجی کے بارے میں ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطہ قائم ہے۔

166315

انہوں نے کہا کہ ترکی اسٹریٹجیک پارٹنر اور اتحادی قوت کا ایک اہم رکن ہے۔
انہوں نے پینٹا گون کی جانب سے فضا سے بھیجی جانے والی کمک کے داعش دہشت گرد تنظیم کی جانب سے تباہ کرنے سے متعلق داعش کی طرف سے تیار کردہ ویڈیو کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی اس ویڈیو کو دیکھا ہے لیکن اس ویڈیو کےاصلی ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ اس بارے میں تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے عراق کو فروخت کیے جانے والے جنگی سازو سامان کے بارے میں کہا کہ اس پر تقریباً 600 ملین ڈالر کے اخراجات آئے ہیں جس کی ادائیگی حکومت عراق کی جانب سے کی جائے گی اور اس کی فروخت کو کانگرس کی منظوری کے بعد ہی شروع کیا جا سکے گا۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں