یونان کی جانب سے ترکی کی سمندری حدود کی خلاف ورزی

ترک مسلح افواج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انطالیہ کی تحصیل کاش کے کھلے سمندر میں ترکی کی سمندری حدود میں ایک امریکی پرچم بردار بحری جہاز کی جانب سے امداد فراہم کرنے کا سگنل جاری کیا گیا

163776
یونان کی جانب سے ترکی کی سمندری حدود کی خلاف ورزی

یونان کی جانب سے ترکی کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کو ترکی نے روک د دیا۔
ترک مسلح افواج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انطالیہ کی تحصیل کاش کے کھلے سمندر میں ترکی کی سمندری حدود میں ایک امریکی پرچم بردار بحری جہاز کی جانب سے امداد فراہم کرنے کا سگنل جاری کیا گیا ۔
یونان نے بحری جہاز کے اپنی سمندری حدود میں موجود نہ ہونے کے باوجود امدادی کاروائی کا آغاز کرنے کے لیے سگنل جاری کیا لیکن ترک مسلح افواج نے فورا ہی علاقے کو اپنے بحری جہاز روانہ کرتے ہوئے امریکی بحری جہاز کو امداد فراہم کی اور بحری جہاز کو انطالیہ تک پہنچایا ۔
ترکی نے یونان کی جانب سے اس کی سمندری حدود میں امدادی کاروائی کرنے کی کوشش پر شدید اعتراض کیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں