حکومت عراق کیطرف سے وزراء کی تعیناتی پرترکی کا اظہار مسرت

ترکی کی وزارت خارجہ کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم حیدر العبادی کی زیر قیادت قائم ہونے والی حکومت نے تمام وزارتوں پر وزراء کو تعینات کر دیا ہے جس سے ہمیں خوشی ہوئی ہے ۔

163481
حکومت عراق کیطرف سے  وزراء کی تعیناتی پرترکی  کا اظہار مسرت


ترکی نے حکومت عراق کیطرف سے وزیر دفاع ،وزیر داخلہ اور دیگر وزارتوں پر وزراء کی تعیناتی پر مسرت کا اظہار کیا ہے ۔ وزارت خارجہ کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم حیدر العبادی کی زیر قیادت قائم ہونے والی حکومت نے تمام وزارتوں پر وزراء کو تعینات کر دیا ہے جس سے ہمیں خوشی ہوئی ہے ۔ان تعیناتیوں سے عراق میں داعش کے حملوں کے خاتمے اوران حملوں کا باعث بننے والے منفی حالات کو دور کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے میں مدد مل سکے گی۔
ترکی دہشت گردی اور سلامتی کے خطرات کا سامنا کرنے والے عراق اور عراقی عوام کی حمایت کو جاری رکھے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں