صدر ایردوان کی صدر اوباما سے ٹیلی فون پر بات چیت

بات چیت میں کوبانی کی صورتِ حال سمیت شام اور داعش دہشت گرد تنظیم کے خلاف جدو جہد میں سرعت پیدا کرنے کے لیے آپس کے تعاون کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔ بات چیت میں داعش تنظیم کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات اور کوبانی سمیت شام کی صورت حال پر غور کیا گیا

163125
صدر ایردوان کی صدر اوباما سے ٹیلی فون پر بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان نے متحدہ امریکہ کے صدر بار اک اوباما سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
بات چیت میں کوبانی کی صورتِ حال سمیت شام اور داعش دہشت گرد تنظیم کے خلاف جدو جہد میں سرعت پیدا کرنے کے لیے آپس کے تعاون کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ گیا ہے۔
بات چیت میں داعش تنظیم کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات اور کوبانی سمیت شام کی صورت حال پر غور کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے بات چیت میں ترکی میں کوبانی سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ 80 ہزار باشندوں سمیت کل ڈیڑھ ملین شامی پنا گزینوں کی امداد کے بارے میں بھی غور کیا گیا ۔
صدر ایردوان اور صدر اوباما نے داعش دہشت گرد تنظیم کے خلاف جدو جہد کو مزید سرعت دینے کے لیے تعاون کو فروغ دینے پر مطابقت پائے جانے کا اظہار کیا ہے۔
بات چیت میں افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے بھی قریبی تعاون کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں