شامی پناہ گزینوں کے لیے دنیا نے امداد فراہم نہیں کی

نائب وزیر اعظم نعمان کرتولمش نے ترکی میں مقیم ڈیڑھ ملین شامی پناہ گزینوں کی امداد کے حوالے سے دنیا بھر کے خاموشی اختیار کرنے کی وضاحت کی

161856
شامی پناہ گزینوں کے لیے دنیا نے امداد فراہم نہیں کی

شامی پناہ گزینوں کو مطلوبہ سطح پر امداد فراہم نہیں کی جا رہی۔
نائب وزیر اعظم نعمان کرتولمش کا کہنا ہے کہ شامی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ اور امیر مملکتوں نے لازمی سطح پر امداد فراہم نہیں کی۔
کرتولمش نے کل ضلع برُدر میں مذاکرات کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ ڈیڑہ ملین انسانوں کو رہائش اور دیگر سہولتیں فراہم کرنا ایک آسان کام نہیں ہے۔ یہ چیز متعدد مسائل بھی پیدا کررہی ہے۔
دنیا نے اس المیہ پر چپ سادھی ہوئی ہے یورپی ممالک تین تا پانچ ہزار مہاجرین کا سامنا کرتے وقت واہ ویلا مچانا شروع کر دیتے ہیں۔
لیکن ترکی ہر ضرورت مند کی جانب امدادی ہاتھ بڑھانے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ چار ارب ڈالر کے خرچ میں سے محض دو سو ملین ڈالر پوری دنیا نے دیے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں