افغانستان میں صدر ایردوان کا شاندار استقبال

افغان دارالحکومت کے ایوان صدارت میں صدر اشرف غنی نے صدر ایردوان کے اعزاز مین سرکاری استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا

162084
افغانستان میں صدر ایردوان کا شاندار استقبال

صدر رجب طیب ایردوان کا افغانستان کا ایک روزہ سرکاری دورہ شروع ہو گیا ہے۔
اولین طور پر افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صدر اشرف غنی نے ایوان صدارت میں ترک صدر کا ایک سرکاری تقریب کے ساتھ استقبال کیا۔
اس تقریب کے بعد دونوں سربراہان نے بلمشافہ مذاکرات کیے۔اسی اثناء بین الافود مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس اہم دورے میں صدر ایردوان کی ہمراہی نائب وزیر اعظم نعمان کرتولمش، وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، وزیر اقتصادیات نہات زیبک چی، وزیر توانائی و قدرتی وسائل تانر یلدز کر رہے ہیں۔
مذاکرات کے بعد دونوں سربراہان ایک پریس کانفرس کا اہتمام کریں گے۔
صدر ایردوان بعد ازاں افغانستان کے اجراء وفد کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کو شرف ملاقات بخشیں گے۔
مذاکرات کے دوران افغان صدر کے نائب اوّل راشد دوستم سے بھی ملاقات کرنے والے صدر ایردوان دوعان چھاؤنی کو جاتے ہوئے وہاں پر خدمات ادا کرنے والے فوجیوں سے خطاب کریں گے۔




ٹیگز:

متعللقہ خبریں